7 جون 2015 - 12:46
صیہونیوں فوجیوں نے آٹھ فلسطینی باشندوں کو اغوا کر لیا

صیہونی فوجیوں نے آٹھ فلسطینی باشندوں کو غرب اردن سے اغوا کر لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین الان کی رپورٹ کے مطابق، ہفتے کی رات اور اتوار کی صبح صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے حماس کے ایک رکن سمیت آٹھ فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کرلیا۔ دوسری جانب، فلسطین کی ایک مزاحمتی تنظیم کے ترجمان محمد عوض نے بتایا کہ صیہونی فوجیوں نے بیت امر فلسطینی کالونی پر حملہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ صیہونی فوجیوں نے حملے کے دوران بے تحاشا آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد لوگ گھٹن کا شکار ہوگئے۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ صیہونی حکومت نے فلسطینی اور لبنانی مجاہدین کی جانب جوابی اقدامات کے پیش نظر تل ابیب کے رحفوت علاقے میں آئرن ڈوم سسٹم کو فعال کردیا گیا ہے۔ صیہونی ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوج ممکنہ حملوں کے پیش نظر فوجی مشقیں بھی انجام دے گی۔ یہ مشقیں اتوار کے دن غزہ پٹی کے قریب انجام دی جائیں گی۔ اتوار کی صبح بھی صیہونی فضائیہ نے عز الدین قسام گروہ کے ایک ٹھکانے کو کم از کم دو میزائلوں کا نشانہ بنایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲